اللہ رب العزت نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جس طرح کمال سیرت میں تمام اولین و آخرین سے ممتاز،اور افضل و اعلی بنایا۔اسی طرح آپ کو جمال صورت میں بھی بے مثل و بے مثال پیدا فرمایا۔ہم اور آپ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی شان بے مثالی کو نہیں سمجھ سکتے۔وہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہ جو دن رات ،سفر وحضر میں جمال نبوت کی تجلیاں دیکھتے رہے۔انھوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جمال جہاں آرا کے فضل و کمال کی جو تصویر کشی کی ہے ۔
Read More »Tag Archives: عید میلاد
ہم عید میلاد النبی کیوں نہ منائیں ؟
دستورِ دنیا ہے کہ نعمتوں کے حصول پر انسان خوشی کا اظہار کرتا ہے۔ اورپھر جیسی نعمت ویسی اظہارِ خوشی بھی ہوتی ہے۔ محسنِ کائنات ، شہنشاہِ عرب وعجم حضور پُر نور ﷺتو اللہ کی نعمتوں میں سب سے بڑی اور عظیم نعمت ہیں جو ہمیں عطا ہوئی، کیوں کہ سوائے جملہ نعمتوں کے اس نعمتِ کبریٰ کی بخشش پر رب عزوجل نے احسان جتایا۔ ارشاد ہے لَقَدْ مَنَّ اللہُ عَلَی الْمُؤمِنِیْنَ اِذْبَعَثَ فِیْھِمْ رَسُوْلاً ترجمہ:مومنوں پر اللہ کا احسان ہوا کہ ان میں انہیں میں کا ایک رسول بھیجا۔
Read More »