اسلام دین فطرت ہے۔ اس کے تمام احکام و فرامین فطرت سلیمہ کے عین مطابق، اور اس کے جملہ اصول و ضوابط فطرت سلیمہ کے عین موافق ہیں۔ اسلام ہی ایک ایسا دین ہے، جو زندگی کے تمام شعبہ جات میں مکمل رہنمائی کرتا ہوا نظر آتا ہے۔ زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں ہے ، جس میں اسلام کے واضح احکام اور روشن تشریحات موجود نہ ہوں۔ ولادت سے لے کر وراثت تک، بلکہ قبل ولادت سے لے کر بعد تجہیز و تکفین تک کے جملہ مسائل اور ان کا حل، جملہ ضروریات اور ان کی تکمیل کی چیزیں، سب کچھ اسلام نے ایسے واضح انداز میں بیان کر دیا ہے، کہ جس کی کسی بھی مذہب میں نظیر نہیں۔
Read More »حالات حاضرہ
ایک کرے تو "لوجہاد”دوسرا کرے تو "گھر واپسی”، کہاں سے آتا ہے اتنا دوغلاپن!!
اگر لوجہاد کی یہی حقیقت ہے جس سے لوجہاد متعارف ہوا ہے تو جان لیں کہ مذہبِ اسلام کی انسانیت نواز تعلیمات اورمسلمانوں سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے لوجہاد اور اسلام ایک دوسرے کی ضد ہیں _اسلام کی امن پسند تعلیمات اور جبر و تشدد سے متعلق زاویہ نظر یہ ہے کہ بنیادی طورپر اسلام میں جبر و زبردستی نام کی نہ کوئی چیز ہے اور نہ اس کی گنجائش ہے اگر ایسا ہوتا تو پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ و سلم فتحِ مکہ کے وقت اپنے ماننے والوں یہ حکم دیتے کہ اسلام مخالف قبائل پر دباؤ ڈالا جائیں تاکہ وہ اسلام قبول کرلیں لیکن محسنِ انسانیت صلی اللہ علیہ و سلم نے ایسا کبھی نہیں کیا
Read More »اورکتنےجلوس۔۔۔۔؟؟
ہر چیز میں عید منانے والے اور جلوس کی شروعات کرنے والے یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ آج قوم کو جلوس کی نہیں تعلیم کی ضرورت ہے جتنا پیسہ جلوس میں خرچ ہوگا اس سے ایک ایک کرکے سیکڑوں اسکول قائم کیے جاسکتے ہیں۔ مگر افسوس! آج ہم جلوس غوثیہ نکالیں گے کل لوگ جلوس چشتیہ اور پھر جلوس وارثیہ، سہروردیہ، نظامیہ، مینائیہ؛ الغرض: ہر سلسلہ کا مرید اپنے اپنے پیر کا جلوس نکالے گا۔
Read More »ہنگامہ ہے کیوں برپا……!! ایوان سیاست میں؟؟؟
مین اسٹریم میڈیا سے لے کر سوشل میڈیا تک ہر طرف اویسی کی بنگال سیاست میں انٹری کو لے کر گھماسان مچا ہے۔سیاسی تجزیہ نگاروں کے پینلس مختلف چینلوں پر اپنی مختلف آرا سے سیاسی گلیاروں پر راج کرنے والوں کی نیند خراب کیے ہوۓ ہیں۔کچھ چھٹ بھیے نیتا جن کی دکان پارٹیوں کی نذر و نیاز سے چلتی ہے وہ تو اور بھی نالاں و پریشاں دکھ رہے ہیں۔اویسی کے آنے سے کسے فائدہ پہنچے گا کسے نقصان ہوگا، اب یہ سوال سرے سے بے معنی ہوجاتا ہے۔سیاسی تجزیہ نگاری کا منصفانہ و غیر جانبدارانہ نظریہ یہ ہے
Read More »یومِ اطفال ہندوستان کی عظیم ثقافت کا گہوارہ!
یومِ اطفال منانے کا مقصد بچوں میں تعلیم، صحت، تفریح اور ذہنی تربیت کے حوالے سے شعوروآگہی کو اجاگر کرنا ہے تاکہ دنیا بھر کے بچے مستقبل میں معاشرے کے بہترین شہری بن سکیں۔ بہت سے اسکولوں میں بچوں کو ان کے حقوق سے آگاہ کرانے کے لیے خصوصی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ اساتذہ اپنے طلبا میں تحریک پیدا کرتے ہیں کہ وہ سوچیں کس طرح وہ بچے خود کو تعلیمی و سماجی لحاظ سے بہتر بن سکتے ہیں۔ اس دن تقریریں کی جاتی ہے، مختلف قسم کے مقابلوں کا اہتمام کیا جاتا ہے اور بچوں میں انعامات تقسیم کیے جاتے ہیں۔
Read More »آزادی رائے یا تہذیبی تصادم؟
پیغمبر اسلام نے سب سے پہلے آزادی اظہار رائے کا تصور پیش کیا۔آپ ﷺ نے فاران کی چوٹی سے اعلان نبوت کرتے ہوئے اپنے بارے میں اہل مکہ سے رائے طلب کی تھی۔اس سے پہلے ہر شخص کو آزادی رائے کا حق حاصل نہ تھا۔لیکن حضور ﷺ نے عملی طور پر ہر شخص کو آزادی رائے کا حق دیا۔صلح حدیبیہ کے موقع پر کفار مکہ کے
Read More »شانِ رسالت میں گستاخی: کوئی بھی کہیں سے بھی کرے، عالم اسلام کےنزدیک ناقابل معافی جرم ہے!! جواز کی کوئی بھی دلیل قابل قبول نہیں!!
ایک مسلمان کا سب سے قیمتی سرمایہ یہ ہے کہ وہ اپنے رسول کے طریقہ کے مطابق زندگی گزارے اور ان کے ناموس،وعزت کے لئے اپنی جان کی بازی لگا دے-اللہ رب العزت کے لیے تمام حمدو ثنا جو سب خوبیوں کا مالک ہے اور سارے جہان کا رب وپالنے والاہے رب العالمین نے ہر زمانے میں بنی نوع انسان کی ہدایت کے لیے پیغمبران عظام کو مبعوث فرمایا اپنے پیارے محبوب ﷺ کو رئوف و رحیم بنا کر بھیجا اور آپ کی شان ورفعت کا اعلان خود اپنے کلام قرآن مجید میں ارشاد فرمایا ۔
Read More »نبی رحمت ﷺ کی شان میں گستاخی کسی بھی طور برداشت نہیں!!
اہل اسلام کے جذبات کو مجروح کرنے والی خبر موصول ہوئی جس میں ایک ناعاقبت اندیش،گھٹیا سوچ کا حامل، اسلام و پیغمبر اسلام سے عداوت رکھنے والا فرانسیسی صدر نے گھناؤنی حرکت کی ہے، اور عالمی طور پر ایسی شنیع و قبیح حرکت کی مذمت کی جارہی ہے، اور پوری دنیا کے منصف و امن پسند افراد اس ناپاک حرکت کی مخالفت کر رہے ہیں،وہ ہے فرانسیسی صدر "عمانویل ماکروں"کی گستاخی جس نے آزادی اظہار راے کے نام پر حضور نبی رحمت، پیغبمر امن و آشتی، جناب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں بدترین گستاخی ،اور گستاخی پر مشتمل ان خاکوں کی گذشتہ جمعہ نمائش کی ہے
Read More »ووٹ ڈالنا ایک ذمہ داری : قصداً کر نظر انداز کرنے والوں کو حالات کا رونا رونے کا کوئی حق نہیں!!
جمہوریت میں ووٹ ایک مقدس حیثیت ہی نہیں رکھتا بلکہ ایک زبردست طاقت بھی رکھتا ہے۔ 1994ء میں صرف 17؍ووٹوں کی اکثریت سے گجرات میں وڈورا سے لوک سبھا کے لئے ایک نوجوان نے جیت حاصل کی اور اسی طرح 1989ء میں بھی صرف 9؍ووٹوں سے کنڈیڈیٹ کو آندھرا پردیش میں انکا پلی سے لوک سبھا کے لئے منتخب کیا گیا۔ دہلی میں مشہور فلمی اداکار آنجہانی راجیش کھنہ سے مشہور بی جے پی لیڈر لال کرشن اڈوانی نے صرف52؍ووٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔
Read More »ٹاٹا کا اشتہار اور اسلام مخالف ذہنیت !!
ان دنوں ٹاٹا کے جیولری برانڈ 'تَنِشق' کا اشتہار موضوع بحث بنا ہوا ہے۔اشتہار میں ایک حاملہ ہندو لڑکی کو مسلم گھرانے کی بہو کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ جہاں مسلم خاندان، ہندو بَہُو کی "گود بھرائی" کی تقریب میں "ہندوانہ رسمیں" کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔امیدوں کے عین مطابق اشتہار کے منظر عام پر آتے ہی شدت پسندوں نے اسے ہندو تہذیب
Read More »