صحت مند طرز زندگی اپنانے سے فالج سے بچا جا سکے گا: وزارت صحت

[ad_1]

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے ہفتہ کو کہا کہ صحت مند طرز زندگی اپنا کر اور اس کی علامات کو پہچان کر فالج سے بچا جا سکتا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

Engagement: 0

نئی دہلی: صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے ہفتہ کو کہا کہ صحت مند طرز زندگی اپنا کر اور اس کی علامات کو پہچان کر فالج سے بچا جا سکتا ہے۔

وزارت نے آج ‘عالمی اسٹروک ڈے’ کے موقع پر ٹویٹ کیا، "اس عالمی دن کے موقع پر، آئیے ہم سب اس کی علامات کو پہچان کر اور صحت مند طرز زندگی کا انتخاب کرتے ہوئے اس کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں۔‘ اس موقع پر ایک ٹویٹ کے ساتھ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے، وزارت نے کہا، "فالج اس وقت ہوتا ہے جب دماغ کے کسی حصے میں خون کی سپلائی شدید طور پر کم ہو جاتی ہے یا خون کی شریانوں سے خون بہتا ہے، جس کے نتیجے میں دماغ کو نقصان پہنچتا ہے۔‘‘

فالج کا عالمی دن ہر سال 29 اکتوبر کو دل کے دورے کی سنگین نوعیت اور کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے منایا جاتا ہے، اس کا مقصد لوگوں میں فالج کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔ اس بار ورلڈ اسٹروک ڈے کا موضوع ‘اس کی علامات کے بارے میں معلومات پھیلانا’ ہے تاکہ لوگ اس کی علامات سے آگاہ ہوں اور ان کی جان بچائی جا سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[ad_2]
Source link

کے بارے میں alrazanetwork

یہ بھی چیک کریں

Gharib Nawaz

لیجیے! اب آستانہ غریب نواز پر مندر ہونے کا مقدمہ !!

سنبھل کے زخموں سے بہتا ہوا خون ابھی بند بھی نہیں ہوا ہے کہ اجمیر کی ضلع عدالت نے درگاہ غریب نواز کو مندر قرار دینے والی در

Leave a Reply

واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔