Tag Archives: مشتاق نوری

سیمانچل کا پیر پرستانہ مزاج بھی نا۔۔۔۔!! (قسط سوم)

سیمانچل کا پیر پرستانہ مزاج

کئی بار خانقاہی اسٹیجوں پر خطباۓ متصوفین کو کافی زور دے کر یہ کہتے سنا کہ شیخ کا ادب یہ ہے کہ اگر شیخ نے کہا کہ سامنے رکھی چیز کو پیچھے رکھ دو اور تم نے ایسا کر دیا۔پھر شیخ نے کہا ایسا کیوں کیا، تو یہ نہ کہو کہ آپ نے پیچھے رکھنے کو کہا تھا۔بلکہ یہ کہو کہ حضور مجھ سے خطا ہوگئی۔ورنہ خلاف ادب ہوگا۔بہت ممکن ہے یہ بات تصوف و سلوک کی کتب میں مل جاۓ مگر جس سچوئیشن میں، جس انداز سے بیان کی جاتی ہے وہ فہم دین سے بالکل مختلف ہے۔مذکورہ ادب نامہ بلا قید و شرط بیان کرنے کا انجام ہے کہ

Read More »

سیمانچل کا پیر پرستانہ مزاج بھی ناــــ (قسط دوم)

سیمانچل کا پیر پرستانہ مزاج

پیری مریدی سسٹم کے خلاف لکھنا مطلب پیروں اور ان کے عقیدت مندوں، اندھ بھکتوں سے لڑائی مول لینا ہے۔یہ بڑے دل گردے کی بات ہے۔جب کہ مجھ جیسا زندہ دماغ آدمی کا قلمی و فکری پیکار صرف اس نظام کے خلاف ہے جو اسلام کی اصل روح سے یکسر متصادم ہے۔جو دین تو نہیں مگر دین کے نام پر پروسا جارہا ہے۔جو در اصل طبیعت کی ہوسناکی کے نتیجے میں وجود میں آیا ہے۔اہل خانقاہ اور خانقاہی مراسم کے اس طریقۂ کار کے خلاف جنگ ہے جس میں حب جاہ و منصب نے جڑ پکڑ لی ہے۔

Read More »

سیمانچل کا پیر پرستانہ مزاج بھی نا! (قسط اول)

سیمانچل کا پیر پرستانہ مزاج

جی!سیمانچل کے مذہبی طبقے کا مزاج بھی غضب ڈھاتا ہے۔یہ صرف اپنے ممدوح پیر کی سنتا ہے باقی کسی کی نہیں۔بلکہ بعض مواقع تو ایسے دیکھے گئے ہیں کہ لوگ دین و سنیت کے واجبی حکم پر بھی پیر کی راۓ کو ترجیح دیتے ہیں۔جب کہ پیر صاحب خالص پیر صاحب ہے انہیں اسلامیات پر کوئی درک نہیں ہے۔دینیات کی گہری سوجھ بوجھ بھی نہیں ہے۔فقہیات سے کوئی قریبی رابطہ بھی نہیں۔بندوں کو خدا سے جوڑنے کا ایسا کوئی کام بھی ان کے کھاتے میں درج نہیں ہے جسے قابل ذکر سمجھ کر تحسین و آفرین کہا جاۓ۔حلقۂ ارادت کو بھی گروہی عصبیت کا زنگ لگا بیٹھے ہیں۔

Read More »

قضیۂ بابری مسجد : سب یاد رکھا جائے گا!!!

بابری-مسجد

بابری مسجد کا انہدام مسلم قیادت کی نا اہلی اور عوامی بے حسی کا نتیجہ ہے۔اور آج بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر مسلم ممالک کے سربراہوں کی غلط پالیسیوں کا برا نتیجہ ہے۔ہم تو مسجد اسی دن ہار گئے تھے جب کار سیوکوں کی ایک جنونی بھیڑ نے اس کے گنبد و مینار توڑ ڈالے تھے۔

Read More »
واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔