حالات حاضرہ

شادی کی تقریبات میں کوئی چیزـ’’ اسلامی ‘‘رہ ہی نہیں گئی ہے

جہیز

مذہب اسلام میں نکاح کو عبادت قرار دیا گیا ہے، نکاح سنت ہے اور تمام انبیائے کرام نے اس سنت کو عبادت کی طرح اپنایا!۔ کیا کبھی آپ نے سوچا کہ عبادت اصلیہ کلمہ، نماز،روزہ،حج،زکوٰۃ جیسی اہم عبادات میں گواہی کی ضرورت نہیں رکھی گئی ہے۔

Read More »

جہیز کا مطالبہ معصوم جانوں کا قاتل

جہیز کا مطالبہ

سوشل میڈیا پر ایک عائشہ نامی لڑکی کا ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جسکے پیچھے کی داستان نہایت ہی دلخراش اور المناک ہے، اخباری رپورٹ کے مطابق احمد آباد کی رہنے والی لڑکی عائشہ کا نکاح ء2018 میں ایک عارف نامی لڑکے سے ہوا تھا، نکاح کے بعد سے ہی عائشہ کے سسرالی رشتہ دار بشمول اسکے شوہر مسلسل اسے ٹارچر کرتے ہوئے ہمہ وقت جہیز کے متعلق طعنہ دیا کرتے تھے ،

Read More »

یہاں تو روز کتنی عائشاؤں کے ارمان سوسائڈ کر رہے ہیں!!

Aisha-Suicide

جہیز جیسی بلا کو بڑھاوا دینے میں سماج پہلے خود ذمہ دار ہے۔پھر اس کے بعد سماج کے ٹھیکیدار۔اب جس جس کے پاس سماجی ٹھیکیداری ہے وہ ذمہ دار ہے۔خواہ وہ مولوی برادری ہو، پیران خانقاہ ہوں یا سیاسی و سماجی رہنمایان۔ان سب کی ذمہ داری تھی کہ سماج کے لیے اچھے حالات پیدا کرتے مگر ان کی رئیس گیری و داماد بنائی کی جہیز لٹاؤ چکی میں تنگ حال غریب پس رہے ہیں۔یہ اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں بالکل ناکام رہے۔

Read More »

مسلم تھنک ٹینکس:اہمیت اور تقاضے(2)

Muslim-think-Tanks

تھنک ٹینک کو جدید و سہل ترین مثالوں سے اس طرح سمجھا جا سکتا ہے کہ کرکٹ میں ایک گیند باز بطور کھلاڑی صرف بالنگ پہ توجہ دیتا ہے۔مگر بلے باز کو کیسے آؤٹ کرنا ہے،کب آؤٹ کرنا ہے،گیم کیسے اپنے پالے میں رکھنا ہے۔کب کونسی گیند ڈالنی ہے یہ سوچنا تھنک ٹینک کا کام ہے۔یہ ٹینک باریکی سے بلے بازوں کی کمزوری کا مطالعہ کرتا ہے پھر بالر کو اسی گیند کی پریکٹس کرواتا ہے۔اور رزلٹ %90 موافق آتا ہے۔جس ٹیم کا تھنک ٹینک جتنا موثر ہوتا ہے اس کی کامیابی کے چانسیز بھی اتنے ہی زیادہ ہوتے ہیں۔

Read More »

بھارت میں مسلمانوں کی خستہ حالی اور اسکا تدارک

بھارت کا مسلمان

ویسے تو آزادی ہند کے بعد ہندوستان میں مسلمانوں کی زبوں حالی کی داستان کافی طویل ہے، لیکن یہ حقیقت بھی ناقابلِ تردید ہے کہ ہندوستان کی جمہوری تاریخ میں اس سے خراب حالات شاید انگریزوں کے دور میں بھی پیدا نہیں ہوئے تھے جو حالات بی جے پی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد پیدا ہوئے،ہندوستان کے آئین میں دفعہ 25 سے 28 تک تمام شہریوں کو مذہبی آزادی تفویض کی گئی ہے دفعہ 25 تمام شہریوں کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کی مکمّل چھوٹ دیتی ہے،

Read More »

کووڈ ویکسین کی حلت و حرمت کا مسئلہ

covid-vaccine

انگریزی کی ایک کہاوت ہے Necessity is the mother of invention اس کی تفہیمی وسعت سے مستفاد ہے کہ انسانی ضرورت ہی ہر ایجاد و دریافت کی جننی(ماں) ہے۔ضرورت پڑی جبھی تو ویکسین کی کھوج شروع کی گئی۔مطلب انسانی ضرورت کو بہت اہمیت حاصل ہے دنیا میں بھی دین میں بھی۔اور ایک خدائی مذہب کو اتنا دریا دل ہونا ہی چاہیے کہ وہ انسانی اقدار و ضرورات کے پیش نظر لچک اختیار کرے۔

Read More »
واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔