زنا بالجبر، تشدد اور اس کے بعد قتل اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ مجرم انتہائی سفاک، بے درد، ظالم، درندہ صفت اور بے مروت ہے۔ جس کا سیدھا سا مطلب ہے کہ وہ شخص اپنی زندگی میں اچھی تربیت سے کوسوں دور رہا ہے،لھٰذا اب حکومتوں، نجی تنظیموں، ویلفیئروں، سوسائیٹیوں، سماجی خدمت گاروں اور حساس دل کے حامل تمام لوگوں کو اپنی اپنی وسعت کےمطابق اپنے ہم وطنوں کی عمدہ تربیت کرنے کی ذمہ داری اٹھانی ہوگی، انہیں یہ احساس دلانا ہوگا
Read More »حالات حاضرہ
کورونا کال میں اندیشہ وخوف سے بھرا سفر
کورونا کال میں اندیشہ وخوف سے بھرا سفر تحریر: حافظ محمد ہاشم قادری مصباحی جمشید پور مولائے رحیم وکریم نے اتنی وسیع وعریض دنیا بنائی ہے اور اس میں طرح طرح کی نعمتیں پیدا فر مائی ہیں، جس کا احاطہ انسانوں کے بس سے باہر ہے۔ کہیں زمین سے تیل …
Read More »*خواتین اور بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی : عبرتناک اور فوری سزا ہی مسئلے کا حل
’خواتین اور بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مرتکب عبرتناک سزا کے مستحق ہیں‘ انہیں سرعام پھانسی دی جانی یا جنسی طور پر ناکارہ بنا دیا جانا چاہئے تاکہ وہ عبرت کا نشان بن جائیں‘‘۔ ان خیالات کا اظہار تنظیم پیغام صبحِ ادب کانپور کے قومی ترجمان قاری محمد شہود رضا رضوی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔۔پوری قوم کو ہلا ڈالنے والے ہاتھرس جنسی درندگی کے حالیہ واقعے پر شدید صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
Read More »اترپردیش میں "گینگ ریپ” مجرمین کے عزائم آخر اتنے بلند کیوں؟
ریاستِ اتر پردیش ان دنوں اخبارات،نیوزچینلوں، سوشل میڈیا،اور فیس بک کی سرخیوں میں گردش کر رہی ۔جس اتر پردیش میں ہزاروں مدارس و مساجد, ،منا در وچرچ اور کلیسا کے ساتھ ساتھ ہزاروں بڑے بڑے اسکول،کالج اور یونیورسٹیاں ہیں، جس کی وجہ سے اتر پردیش ہندوستان کی دیگر ریاستوں کے مد مقابل امن وشانتی،بھائی چارگی ،سماجی ہم آہنگی ،مساوات،تہذیب وثقافت
Read More »سیمانچل کا پیر پرستانہ مزاج بھی نا۔۔۔۔!! (قسط سوم)
کئی بار خانقاہی اسٹیجوں پر خطباۓ متصوفین کو کافی زور دے کر یہ کہتے سنا کہ شیخ کا ادب یہ ہے کہ اگر شیخ نے کہا کہ سامنے رکھی چیز کو پیچھے رکھ دو اور تم نے ایسا کر دیا۔پھر شیخ نے کہا ایسا کیوں کیا، تو یہ نہ کہو کہ آپ نے پیچھے رکھنے کو کہا تھا۔بلکہ یہ کہو کہ حضور مجھ سے خطا ہوگئی۔ورنہ خلاف ادب ہوگا۔بہت ممکن ہے یہ بات تصوف و سلوک کی کتب میں مل جاۓ مگر جس سچوئیشن میں، جس انداز سے بیان کی جاتی ہے وہ فہم دین سے بالکل مختلف ہے۔مذکورہ ادب نامہ بلا قید و شرط بیان کرنے کا انجام ہے کہ
Read More »سیمانچل کا پیر پرستانہ مزاج بھی ناــــ (قسط دوم)
پیری مریدی سسٹم کے خلاف لکھنا مطلب پیروں اور ان کے عقیدت مندوں، اندھ بھکتوں سے لڑائی مول لینا ہے۔یہ بڑے دل گردے کی بات ہے۔جب کہ مجھ جیسا زندہ دماغ آدمی کا قلمی و فکری پیکار صرف اس نظام کے خلاف ہے جو اسلام کی اصل روح سے یکسر متصادم ہے۔جو دین تو نہیں مگر دین کے نام پر پروسا جارہا ہے۔جو در اصل طبیعت کی ہوسناکی کے نتیجے میں وجود میں آیا ہے۔اہل خانقاہ اور خانقاہی مراسم کے اس طریقۂ کار کے خلاف جنگ ہے جس میں حب جاہ و منصب نے جڑ پکڑ لی ہے۔
Read More »سیمانچل کا پیر پرستانہ مزاج بھی نا! (قسط اول)
جی!سیمانچل کے مذہبی طبقے کا مزاج بھی غضب ڈھاتا ہے۔یہ صرف اپنے ممدوح پیر کی سنتا ہے باقی کسی کی نہیں۔بلکہ بعض مواقع تو ایسے دیکھے گئے ہیں کہ لوگ دین و سنیت کے واجبی حکم پر بھی پیر کی راۓ کو ترجیح دیتے ہیں۔جب کہ پیر صاحب خالص پیر صاحب ہے انہیں اسلامیات پر کوئی درک نہیں ہے۔دینیات کی گہری سوجھ بوجھ بھی نہیں ہے۔فقہیات سے کوئی قریبی رابطہ بھی نہیں۔بندوں کو خدا سے جوڑنے کا ایسا کوئی کام بھی ان کے کھاتے میں درج نہیں ہے جسے قابل ذکر سمجھ کر تحسین و آفرین کہا جاۓ۔حلقۂ ارادت کو بھی گروہی عصبیت کا زنگ لگا بیٹھے ہیں۔
Read More »خدارا مسلمان ہوش کے ناخن لیں! کسی بھی مرض میں مرنے سے گھر ناپاک نہیں ہوتا نہ ہی قبرستان
اللہ تبارک وتعالیٰ سارے جہان کا معبود ،مالک و مختارہے۔ اللہ تعالیٰ واجبُ الوجوداور عالم کو ایجاد کرنے اور تدبیر فر مانے والا ہے، اسے نیند نہیں آتی ہے اور نہ اونگھ کیونکہ یہ چیزیں عیب ہیں اور اللہ تعالیٰ نقص وعیب سے پاک ہے۔ آسمان وزمین میں موجود ہر چیز کا مالک ہے اور ساری کائنات میں اسی کا حکم چلتا ہے وہ ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ موجود رہے گا:کُلُّ مَنْ عَلَیْھَا فَانٍ۔۔۔۔۔ الخ۔ تر جمہ: ہر کوئی جو زمین پر ہے فنا ہو جانے والا ہے
Read More »حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی مکی زندگی اور ہندوستانی مسلمان
آج مسلمان جس بھی ملک میں ہو خواہ ہندوستان ہو یا بنگلہ دیش ہو یا دنیا کے کس ملک میں رہائش پذیر ہیں اور کسی بھی معاشرہ یا ماحول میں جی رہے ہیں اگر غور کریں تو معلوم ہوگا مسلمان دو حیثیتوں سے زندگی کے شب و روز گزار رہے ہیں ایک اقلیتی حیثیت سے تو دوسری اکثریتی حیثیت سے نیپال و چین اور برطانیہ ہندوستان جیسے ملکوں میں مسلمان اقلیتی حیثیت سے ہیں جب کہ سعودیہ عرب و انڈونیشیا اور پاکستان جیسے ممالک میں مسلمان اکثریتی حیثیت سے ہیں اور موجودہ وقت میں مسلمانانِ ہند اور مسلمانان عالم کو جن پریشانیوں اور مسائلوں کا سامنا و سابقہ ہے
Read More »اردو زبان کی لازمیت کو بحال کرے حکومت بہار!! ’’تنظیم فلاح انسانیت، پریہار‘‘ کا مطالبہ
دنیاکی بےشمار زبانوں میں ایک شیریں، پُرلطف، پاکیزہ اورممتاز ترین زبان "اردو"بھی ہے جسےصوبہ بہارمیں دوسری سرکاری زبان کامقام حاصل ہے۔لیکن حکومت بہارنےاسکولوں اورکالجوں سےاردو کی لازمیت کوختم کرکےاسےاختیاری مضمون کےدرجےمیں ڈھکیل کرزبان اردوکےساتھ غیرمنصفانہ سلوک اورسوتیلاپن کارویہ اختیارکیاہے جومحبان اردوکےلیےناقابل برداشت عمل ہے۔
Read More »