شب معراج اور خاتم الانبیاء فرش زمیں سے عرش بریں تک !

شب معراج اور خاتم الانبیاء فرش زمیں سے عرش بریں تک !

ازقلم۔ محمد اشفاق عالم نوری فیضی
خطیب وامام۔ نہالیہ جامع مسجد دکھن نارائن پور راجر ہاٹ گوپال پور کولکاتا۔136
رابطہ نمبر۔9007124164


حضور اکرم ﷺ کے معراج شریف کا واقعہ نہایت ہی مشہور ومعروف ہے اُسے علمائے اسلام نے نہایت ہی تفصیل سے تحریر فرمایا ہے اور اکثر واقعہ قرآن کریم اور احادیث مبارکہ میں موجود ہے ان سارے واقعات سے دورِ حاضر کے مسلمانوں کو سبق حاصل کرنے کی سخت ضرورت ہے۔اب ہم معراج کے تعلق سے کچھ روشنی ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں آپ اسے ملاحظہ فرمائیں۔

لفظ "معراج "عروج سے نکلا ہے، جس کے معنی اوپر چڑھنے کے ہیں چونکہ حدیث شریف میں آپ ﷺ کے لفظ” عروج بی” یعنی مجھے اوپر چڑھایا گیا مروی ہے ۔ اس لیے اس معجزاتی سفر کا نام معراج رکھا گیاہے اس سفر کے لیے قرآن کریم میں ایک دوسرا لفظ "اسراء” بھی استعمال کیا گیا ہے جس کے معنی رات کو چلانے یا لے جانے کے ہیں چنانچہ سورہ بنی اسرائیل میں اسی لفظ سے تعبیر کیا گیا ہے۔ حضور اکرم ﷺ چونکہ امام الانبیاء،ختم الرسل، سرور عالم اور افضل البشر ہیں، اس لیے آپ کو اس معجزاتی سفر میں وہاں تک رسائی حاصل ہوئی ہے جہاں تک کسی فرزند آدم اس سے پہلے نہیں پہنچا اور آپ نے وہ کچھ مشاہدہ کیا اور اس بلند ترین سفر میں وہ سب کچھ آپ کوعطا ہوا،جواب تک مقربان بارگاہ کی حد نظر سے باہر تھا۔ اس امر میں اختلاف ہے کہ معراج کب اور کس تاریخ کو ہوئی،ایک دفعہ ہوئی، یا متعدد بار،جسمانی ہوئی یا روحانی یا دونوں، صحیح اور مستند روایت کے مطابق اورجمہور علماء کی رائے کے موافق یہ معلوم ہوتا ہے کہ جسمانی معراج صرف اور صرف ایک دفعہ ہی ہوئی ہے۔

معراج کا واقعہ حضور اکرم ﷺ کا ایک خصوصی اعزاز اور امتیازی معجزہ ہے یہ ایک ایسا محیر العقول واقعہ ہے کہ یہ سارا واقعہ پوری رات میں نہیں بلکہ رات کے ایک مختصرسے حصے میں واقع ہوا جس کی طرف سے قرآن مجید میں لفظ” لیلا ” سے اشارہ کیا ہے۔یہ اس کا کچھ حصہ صرف ہوا ہے چنانچہ قرآن مقدس میں مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ سے جو سفر آسمان کی طرف ہوا اس کا نام حدیث میں معراج آیا ہے، اسراء کا سفر اس آیت کریمہ کی نص قطعی سے ثابت ہے اور سفر معراج کا ذکر سورۃ العجم کی آیات میں آیا ہے جبکہ حدیث نبوی میں تو اسکی وضاحت بڑی تفصیل سے آئی ہے احادیث متواترہ سےبھی اس کاثبوت ملتاہے حافظ ابن کثیر نے اپنی تفسیر میں ان متواتر روایات کو نقل کیا ہے حتی کہ پچیس کے قریب جلیل القدر صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کے نام لکھ دیے ہیں وہ آخر میں لکھتے ہیں کہ واقعہ معراج کی تمام احادیث کریمہ پر تمام مسلمانوں کا اجماع ہے صرف اور صرف ملحد اور زندیق اس عظیم الشان واقعے کا انکار کرتے ہیں۔

واقعہ معراج، مختصر تعارف و تجزیہ:

جب اسلام کی سخت اور پرخطر زندگی کا باب ختم ہونے والا تھا اور ہجرت کے بعد سے اطمینان وسکون کے ایک نئے دور کا آغازہونے والا تھا تو شب مبارک میں وہ ساعت آئی جو حضور اکرم ﷺ کے لئے مقرر تھی حضرت جبرائیل علیہ السلام کو فرمان پہنچا کہ وہ سواری جو بجلی سے زیادہ تیزگام اورروشنی سے زیادہ سبک خرام ہے حرم حضرت ابراہیم علیہ السلام میں لےکر جلد حاضر ہوں کارکنان کو حکم ہوا کہ مملکت آب و خاک کے اتحادی مادی احکام و قوانین تھوڑی دیر کیلئے معطل کردیے جائیں اور زمان ومکان سفر واقامت ،رویت وجماعت،

تخاطب وکلام کی تمام طبعی پابندیاں اٹھا دی جائیں۔معراج کی شب انبیاء کرام علیہم السلام نے آپکی امامت میں نماز ادا کی۔آپ کو امام بنا کر آپ کی سیادت اور فضیلت کا عملی ثبوت دیا گیا۔اس کے بعد آپ بیت المقدس سے رخصت ہو کر بذریعہ براق رات کی تاریکی میں مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔ معراج کے وقت اور زمانے کے تعین میں اختلاف ہے مگر اتنی بات پر بلا اختلاف سب کا اتفاق ہے کہ یہ واقعہ بعثت اور آغاز وحی کے بعد ہجرت سے پہلے کا ہے جو مکہ مکرمہ میں پیش آیا جبھی تو کسی شاعر نے اس کے متعلق کیاہی خوب کہاہے ؀

زنجیر بولتی رہی در بولتا رہا : لوٹے تو ام ہانی کا گھر بولتا رہا۔

آے گۓ حضور سرعرش بار بار : نیزے پہ جب حسین کا سر بولتا رہا۔

معراج کے متعلق غیر مسلم کی شہادت:

حضور اکرم ﷺ نے شاہ روم، قیصر کے پاس نامۂ مبارک دے کر وحیہ ابن خلیفہ صحابی کو بھیجا۔ جب شاہ روم ہرقل نے آپ کا نام مبارک پڑھا تو آپ کے حالات معلوم کرنے کے لئے عرب کے ان لوگوں کو بلایا جو اس وقت ان کے ملک میں بغرض تجارت آئے ہوئے تھے شاہی حکم کے مطابق ابو سفیان ابن حرب اور ان کے رفقاء کو حاضر کیا گیا۔شاہ ہرقل نے ان سے چند سوالات کئے ابو سفیان (جو ابھی مسلمان نہیں ہوئے تھے) کی دلی خواہش تھی کہ وہ اس موقع پر آپ کے متعلق کچھ ایسی باتیں بیان کریں،جن سے آپکی حیثیت مجروح ہو مگر ابو سفیان رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ مجھے اپنے اس ارادے سے کوئی چیز اس کے مانع نہیں تھی کہ مبادا میری زبان سے کوئی ایسی بات نکل جائے جس کا جھوٹ ہوتا کھل جائے اور میں بادشاہ کی نظروں میں گرجاؤں اور میرے ساتھی بھی ہمیشہ مجھے جھوٹا ہونے کا طعنہ دیا کریں،البتہ مجھے اس وقت خیال آیا کہ اس کے سامنے واقعہ معراج ‌بیان کروں جس کا جھوٹ ہونا بادشاہ خود سمجھ لےگا تو میں نے کہا کہ ان کا ایک واقعہ آپ سے بیان کرتا ہوں جس کے متعلق آپ خود معلوم کریں گے کہ وہ جھوٹا ہے، پھر ہرقل نے پوچھا کہ واقعہ کیا ہے ؟ابوسفیان نے کہا کہ وہ مدعی نبوت یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ ایک رات مکہ مکرمہ سے نکلے اور آپ کی اس مسجد یعنی بیت المقدس میں نماز پڑھی اور پھر اسی رات آسمان پر تشریف لے گئے صبح ہونے سے قبل مکہ مکرمہ میں ہمارے پاس پہنچ گئے۔ایلیا نامی عیسائی عالم جو اس وقت بیت المقدس کا سب سے بڑا عالم تھا،اس وقت شاہ روم کے سرہانے کھڑا تھا اس نے بیان کیا کہ میں اس کی جانب متوجہ ہوا اور پوچھا کہ آپ کو اس کا علم کیسے اور کیوں کر ہوا؟ اس نے عرض کیا کہ میری عادت تھی کہ رات کو اس وقت تک نہیں سوتا تھا جب تک بیت المقدس کے تمام دروازے بند نہ کردیتے تھے ۔اس رات حسب عادت میں نے تمام دروازے بند کر دیے، مگر ایک دروازہ مجھ سے بند نہ ہو سکا تو میں نے اپنے عملے کو بلایا،مگر ان سے بھی بند نہ ہوسکا پھر عاجز ہو کر میں نے کاریگروں اور نجاکاروں کو بلوایا انہوں نے دیکھ کر کہا کہ ان کواڑوں کے اوپر دروازوے کی عمارت کا بوجھ پڑ گیا ہے اب صبح سے پہلے اس کے بند ہونے کی کوئی تدبیر نہیں صبح ہم دیکھیں گے چنانچہ میں مجبور ہو کر لوٹا اور دونوں کواڑ کھلے رہ گئے۔صبح ہوتے ہی میں جب اس دروازے پر پہنچا تو میں نے دیکھا کہ دروازہ مسجد کے پاس ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہاں کوئی جانور رات کو باندھا گیا ہے،اس وقت میں نے اپنے ساتھیوں سے کہا تھا کہ آج اس دروازے کو شاید اللہ تعالی نے اس لیے بند ہونے سے روکا کہ کوئی نبی یہاں آنے والے تھے اور پھر اس نے بیان کیا کہ اس رات آپ نے ہماری مسجد میں نماز پڑھی تھی۔اس کے بعد اور بھی تفصیلات بیان کیں،جس سے واقعہ معراج کی صداقت و حقانیت پر روشنی پڑتی ہے ۔( ابن کثیر،جلد 3/صفحہ 24)۔

ستائیسویں روز و شب کے فضائل و اعمال:

حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ” حضور اکرم ﷺ نے فرمایا جس نے ماہ حرام (رجب المرجب) میں تین روزے رکھے،اسکے لئے نو سال کی عبادت کا ثواب لکھا جاتا ہے۔حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا کہ میرے کان بہرے ہوں اگر میں نے حضور اکرم ﷺ سے یہ بات نہ سنی ہو”۔( مکاشفتہ القلوب)

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ” حضور اکرم ﷺ نے فرمایا کہ جس نے رجب المرجب کی ستائیسویں کا روزہ رکھا اس کے لئے ساٹھ ماہ کے روزوں کا ثواب لکھا جاتا ہے،یہ پہلا دن ہے جس میں حضرت جبرائیل علیہ السلام حضور اکرم ﷺ کے لئے پیغام الہی لے کر نازل ہوئے اور اسی ماہ میں حضور اکرم ﷺ کو معراج شریف کا شرف حاصل ہوا مکاشفتہ القلوب)۔اللہ ربّ العزت ہم سبھوں کو شب معراج کے فیوض و برکات سے مالا مال فرماے اور ستائیویں رجب المرجب شریف کے روزہ رکھنے کی توفیق عطاء فرمائے۔


 الرضا نیٹورک کا اینڈرائید ایپ (Android App) پلے اسٹور پر بھی دستیاب !

الرضا نیٹورک کا موبائل ایپ کوگوگل پلے اسٹورسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کے لیے      یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج  لائک کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے  یہاں کلک کریں۔

مزید پڑھیں:

آسام

آسام میں سیلاب کی دردناک صوت حال

آسام میں سیلاب کی دردناک صوت حال ✍🏻— مزمل حسین علیمی آسامی ڈائریکٹر: علیمی اکیڈمی آسام( AAA) ملک کی سرحدی ریاست یعنی چائے، خام تیل، کوئلہ، دلکش پہاڑیوں ، قدرتی نظاروں، سرسبز وشاداب وادیوں، بل کھاتی ندیوں اور سکون کی سرزمین آسام اس وقت سیلاب کی آفتوں سے دوچار ہے۔ ریاست کے 29 اضلاع میں …

0 comments
Muzammil Hussain

نکاح کو آسان بنائیں!!

نکاح کو آسان بنائیں!! ✍🏻 مزمل حسین علیمی آسامی ڈائریکٹر: علیمی اکیڈمی آسام رب تعالیٰ نے انسان کو بہترین تقویم، یعنی اشرف المخلوقات پیدا کیا ہے۔ انہیں ان بےشمار نعمتوں سے سرفراز فرمایا ہے، جنہیں عقل انسانی شمار کرنے سے قاصر ہے۔انہی نعمتوں میں ایک عظیم نعمت نکاح ہے۔ جس طرح انسانی زندگی بسر کرنے …

0 comments
Muzammil Hussain

اصلاح امت میں حیات جاودانی کا راز

اصلاح امت میں حیات جاودانی کا راز ✍️ مزمل حسین علیمی آسامی ڈائریکٹر : علیمی اکیڈمی آسام (AAA) ہم اگر عالم ہیں تو اصلاح امت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں ؟یہ ایک ایسا سوال ہے، جسے ہم نے شاید ہی کبھی اپنی ذات سے کیا ہو۔ یہ سوال خود سے کرنا ہے، ہر ایک …

0 comments
Maa

ماں: اسکو مرنے سے پہلے نہ ماریں!

کل رات ایک ایسا واقعہ ہوا جس نے زندگی کی کئی پہلوؤں کو چھو لیا۔ قریب شام کے7 بجےہونگے، موبائل کی گھنٹی بجی۔ فون اٹھایا تو ادھر سے رونے کی آواز۔۔۔ میں نے چپ کرایا اور پوچھا کہ بھابی جی آخر ہوا کیا؟؟ ادھر سے آواز آئی آپ کہاں ہیں؟ اور کتنی دیر میں آ …

0 comments
بھائی

!!ہمیشہ چھوٹے ہی غلط نہیں ہوتے!

ہمیشہ چھوٹے ہی غلط نہیں ہوتے! احمدرضا صابری حدیث پاک حق کبیر الإخوة علی صغیرہم کحق الوالد علی ولدہ کے برعکس کئی باردونوں اپنی ذمہ داریاں اور ایک دوسرے کے حقوق پہچاننے سے چوک جاتے ہیں جہاں سے ناچاقیوں کا آغاز ہوتا ہے۔ بڑے بھائی کی قربانی اور چھوٹے بھائیوں کی بے وفائی کے قصے …

0 comments

کے بارے میں alrazanetwork

یہ بھی چیک کریں

Kaba Sharif

میدان عرفات میں حج بھی اور محشر کی جھلک بھی!!

میدان عرفات میں حج بھی اور محشر کی جھلک بھی!! تحریر ۔۔۔۔۔۔جاوید اختر بھارتی بنی …

Leave a Reply

واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔