مولانا غلام رسول بلیاوی کےہمراہ ادارہ شرعیہ کا نمائندہ وفد تریپورہ کےلیے جلد روانہ ہوگا!

مولانا غلام رسول بلیاوی کےہمراہ ادارہ شرعیہ کا نمائندہ وفد تریپورہ کےلیے جلد روانہ ہوگا!

مرکزی ادارۂ شرعیہ کے صدرورکن قانون ساز کونسل حکومت بہار مولانا غلام رسول بلیاوی نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے اطلاع دی ہے کہ تریپورہ کے بدتر حالات کی خبر، تباہ مساجد، لٹی ہوئی دُکانیںاور جلے ہوئے گھروں کی تصویریں سوشل میڈیا کے ذریعہ پہنچ رہی ہیں وہ نہایت ہی غم ناک ہیں۔
مولانا بلیاوی نے صوبائی اور مرکزی حکومتوں سے ملک دشمن عناصر پر قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ امروز وفردا میں ادارہ شرعیہ کا نمائندہ وفد تریپورہ کے لیے روانہ ہوگا۔ وہاں کے حالات کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ مرکزی دفتر کو بھی دے گا اور حالات کو دیکھتے ہوئے جو ممکن امداد کی ضرورت ہوگی اُسے ادارہ پوری مستعدی بحسن وخوبی انجام دے گا۔
صدر ادارہ شرعیہ نے وہاں کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر صحیح صورت حال معلوم کیا لیکن غیر تشفی بخش پایاجسے مولانا بلیاوی نے مقامی اور متاثرین افراد سے ملی معلومات میں تضاد محسوس کرتے ہوئےیہ فیصلہ لیا کہ ان کی سربراہی میں ادارہ شرعیہ کا وفد فی الفور تریپورہ کا دورہ کرکے متاثرین کی احوال پرسی اور امداد رسانی کا کام کرے گا۔ ساتھ ہی مرکزی وصوبائی حکومت کو وہاں کی حقیقی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے مجرمین پر آئین کی روشنی میں کارروائی کو یقینی بنائے گا۔


الرضا نیٹ ورک کو  دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جوائن کریں:
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ  (۲)جوائن کرنے کے لیے      یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج  لائک کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کو ٹویٹر پر فالو کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے  یہاں کلک کریں۔

مزید پڑھیں:

کے بارے میں alrazanetwork

یہ بھی چیک کریں

نفرت

نفرت کا بھنڈارا

عورت کے چہرے پر دوپٹے کا نقاب دیکھ کر بھنڈارے والے کو وہ عورت مسلمان محسوس ہوئی اس لیے اس کی نفرت باہر نکل آئی۔عورت بھی اعصاب کی مضبوط نکلی بحث بھی کی، کھانا بھی چھوڑ دیا لیکن نعرہ نہیں لگایا۔اس سے ہمیں بھی ایسا ہی محسوس ہوتا ہے شاید وہ خاتون مسلمان ہی ہوگی۔

Leave a Reply

واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔