حضور غوثِ اعظم رضی الله تعالیٰ عنہ کے ارشاداتِ عالیہ

حضور غوثِ اعظم رضی الله تعالیٰ عنہ کے ارشاداتِ عالیہ

افتخاراحمدقادری


غوث الاغیاث، قطب الاقطاب، فرد الافراد، سید الاسیاد حضور سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی قدس سرہ النورانی کے فرد ارجمند حضرتِ سیدنا عبد الوہاب رحمتہ الله تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ حضور غوثِ اعظم رضی الله تعالیٰ عنہ نے 521/ ہجری سے 567/ ہجری تک مخلوق کو وعظ و نصیحت فرمایا- ( اخبار الاخیار، صفحہ نمبر،15/ قلائد الجواہر، صفحہ نمبر، 18)
حضور غوث الاعظم رضی الله تعالیٰ عنہ نے ہفتہ میں تین دن جمعہ، منگل اور بدھ کو وعظ و نصیحت فرمانے کے لیے متعین فرمائے تھے-
حضرتِ ابراہیم بن اسعد علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ جب حضور غوثِ اعظم رضی الله تعالیٰ عنہ علماء کا لباس پہن کر اونچے مقام پر جلوہ افروز ہوکر وعظ فرماتے تو لوگ آپ کے کلام مبارک کو بغور سنتے اور اس پر عمل پیرا ہوتے-
عماد الدین ابنِ کثیر علیہ الرحمہ اپنی تاریخ میں فرماتے ہیں کہ آپ نیک بات کی تلقین فرماتے اور برائی کو روکنے اور اس سے بچنے کی تاکید فرماتے- امراء، سلاطین، خاص و عام کو ممبر پر رونق افروز ہوکر ان کے سامنے نیک باتیں بتاتے- جو کوئی ظالم شخص کو حاکم مقرر کرتا تو اس کو اس سے منع کرتے، آپ کو برائی سے روکنے پر کسی سے قطعاً خوف و خطر نہ ہوتا- ( قلائد الجواہر، صفحہ نمبر/ 08)
حضور غوث الاعظم رضی الله تعالیٰ عنہ نے بغداد میں قائم کیے ہوئے اپنے مدرسہ قادریہ میں علم و فضل اور رشد و ہدایت کے جو موتی نچھاور کیے ان کی آب و تاب آج بھی برقرار ہے- آپ کے ارشادات کے فیوض و برکات سے ہم آج بھی فیضیاب ہو سکتے ہیں-
حضور غوث اعظم رضی الله تعالیٰ عنہ کے چند ارشاداتِ عالیہ:
*علم الیقین غور وفکر اور دلیل سے حاصل ہوتا ہے-
*عارف کا بسم الله کہنا الله تعالیٰ کے کن فیکون کہنے کے برابر ہے-
*دنیا بندے کو اپنے خدا سے دور کر دیتی ہے-
*دل کو ہر طرح کی آلائشوں سے پاک رکھنے کا نام تصوف ہے-
*الله کے نور کی تجلیات ہی روح کی غذا ہے-
*عمل کے بغیر علم مفید نہیں-
*میں علم دین پڑھ کر قطب بن گیا ہوں-
*خوف خدا ہی کامیابی و کامرانی کی کنجی ہے-
*بندہ خدمت کرنے سے مخدوم بن جاتا ہے-
*ہر شخص کو حدودِ شریعت کی پاسداری کرنی چاہیے-
*عالم باعمل کا درجہ الله کے نائب کا ہے-
*اعتقاد درست کرنا واجب ہے کیونکہ یہ اعتقاد ہی اصل میں بنیاد ہیں-
*مجھے علم ہی نے مہذب بنایا ہے-
*حرام غذا نور ایمان کو ڈھانپ لیتی ہے-
*لوگوں میں علم پھیلانا اور راہِ حق کی طرف بلانا علم کی زکوٰۃ ہے-
*ایمان ڈھال کی طرح بلاؤں اور آفات سے بچاتا ہے-
*ظلم دنیا کو تاریکی کی گہرائیوں میں ڈال دیتا ہے-
*علم زندگی اور جہالت موت ہے-
*جو تمہارے ساتھ محبت رکھے اس سے محبت رکھو-
*جو تم پر نظر رکھے تم اس پر نظر رکھو-
*کھانا کھلانا اور حسنِ اخلاق افضل و اکمل اعمال ہیں-
*الله ہی تمام امور کا ذمہ دار ہے-
*دنیا جتنی تیرے نصیب میں ہے وہ تجھ کو مل کر رہے ہیں-
*جن اور انسان ارادہ خواہش نفس سے معصوم نہیں-
*صرف بت پرستی ہی شرک نہیں نفس کی پیروی کرنا بھی شرک ہے-
*ناشکری ناشکرے کو دنیا و آخرت میں ذلیل کرتی ہے-
*الله ہی کے دربار میں ایمان کے بعد کفر سے پناہ مانگ-
*سنی ہوئی خبر دیکھی ہوئی بات کی طرح نہیں ہوتی بات میں غبار اور التباس و اختلاط و شک و شبہ نہیں ہوتا-
*دل توحید و معرفت کی جگہ اور سینہ واردات و عجائباتِ غیبی کے نازل ہونے کا مقام ہے-
*تعلیم سے اگر الله کسی ایک شخص پر ہدایت فرما دے تو وہ اس سے بہتر ہے کہ جس پر الله آفتاب طلوع کرت کرے-
*اگر دعا کرنے سے نفع نہ ہو تو نقصان بھی نہ پائے گا-
*اپنے نفس کی خواہشات کی مخالفت میں الله کی مدد کرو-
*قرآن وحدیث سے باہر جانے میں ہلاکت ہے-
*مومن اپنے دل پر چیزیں دیکھتا ہے-
*خالق اپنی تمام مخلوق سے بہتر اور ارفع و اعلیٰ ہے-
*الله کی سزا اس کی نعمت اور بلا اس کی دوا ہے-
*الله کا وعدہ نقد ہے اور حال اس کا ادھار ہے-
*خدا کے سب کام بمصلحت نیک ہیں-
*جسے الله نے معرفتِ حق کا علم دیا ہے وہ سوال سے بچا رہتا ہے-
*دنیاوی شیرینی کے لیے پہلے تلخی چکھنا ضروری ہے کڑوے پر صبر کیے بغیر شہد تک پہنچنا مشکل ہے-
*سب بدیوں سے بڑی بدی نیند اور نیک کاموں سے غفلت ہے جو سوئے گا اس کی بہت سی نیکیاں فوت ہو جائیں گی-
*جاہل نا عقل اور ناقاص فہم ہوتا ہے-
*انجام پر نظر رکھنے والا عاقل ہے-
*شکر باللسان دل کی کیفیت کا اظہار ہے-
*صبر پورا ایمان ہے-
*ہر شے اسمائے الٰہی میں سے ہے-
*الله تعالیٰ اپنی صفات کے ساتھ ظاہر ہے-
*فقر و تصوف سعی اور کوشش ہے-
*عابد کا محل اونچا اور رتبہ بلند ہے-
*وقت کی مناسبت سے اپنے آپ کو بہتر کاموں میں مشغول رکھو اور اپنے اعضاء کو فضول کاموں سے بچاؤ-
*معرفتِ حق ابدی عمل ہے-

کریم گنج پورن پور پیلی بھیت مغربی اتر پردیش
iftikharahmadquadri@gmail.com


الرضا نیٹ ورک کو  دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جوائن کریں:
الرضا ٹوڈے (نیوز نیٹ ورک)جوائن کرنے کے لیے      یہاں پر کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا واٹس ایپ گروپ  (۲)جوائن کرنے کے لیے      یہاں پر کلک کریں۔

الرضا نیٹورک کا فیس بک پیج  لائک کرنے کے لیے       یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کو ٹویٹر پر فالو کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
الرضا نیٹورک کا ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔
الرضانیٹورک کا انسٹا گرام پیج فالوکرنے کے لیے  یہاں کلک کریں۔

مزید پڑھیں:

کے بارے میں alrazanetwork

یہ بھی چیک کریں

گنبد اعلیٰ حضرت

حضور مفسر اعظم ہند بحیثیت مہتمم: فیضان رضا علیمی

یوں تو حضور جیلانی میاں علیہ الرحمہ کو اعلی حضرت امام احمد رضا خان قادری نے بسم اللہ خوانی کے وقت ہی جملہ سلاسل کی اجازت و خلافت مرحمت فرما دی تھی اور آپ کے والد ماجد نے بھی ۱۹ سال کی عمر شریف میں ہی اپنی خلافت اور بزرگوں کی عنایتوں کو آپ کے حوالہ کر دیا تھا لیکن باضابطہ تحریر ی خلافت و اجازت ، نیابت و جانشینی اور اپنی ساری نعمتیں علامہ حامد رضا خان قادری نے اپنی وفات سے ڈھائی ماہ قبلہ ۲۵۔

Leave a Reply

واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔