ایکس X (ٹویٹر) کا استعمال کرنے والو کےلیے کچھ ضروری معلومات

ایکس X (ٹویٹر)استعمال کرنے والو کےلیے کچھ ضروری معلومات

یہ ایک مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ہے جس کی تعریف سے ظاہر ہے کہ یہ مختصر طور پر اظہار رائے کی جگہ ہے۔ اس ویب سائٹ پر آپ اپنی رائے کا اظہار ایک سو چالیس حروف میں کرتے ہیں۔ اس پر آپ اپنی پسند کے اداروں اور شخصیات اور کئی دوسری پسند کی چیزوں پر نظر رکھ سکتے ہیں اور یہ دنیا میں ہونے والے حالات و واقعات پر نظر رکھنے کا سب سے بہتر ذریعہ ہے۔
ٹویٹرز
جو صارفین ٹوئٹر استعمال کرتے ہیں انہیں زیادہ تر ٹویٹرز کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بعض لوگ ٹویپس اور ٹویپلز کے ناموں کا بھی استعمال کرتے ہیں۔ امریکی صدر براک اوباما سے لے کر پاکستانی وزیر داخلہ رحمٰن ملک، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سب ٹویٹرز ہیں۔
ٹوئٹر کے فالوورز
ٹوئٹر پر آپ کو مختلف لوگ جو آپ کی باتوں، کام یا دلچسپیوں سے ہم آہنگی رکھتے ہیں یا پسند کرتے ہیں فالو کر سکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ جو بات بھی ٹوئٹر پر لکھیں گے وہ ان تک پہنچے گی۔ اگر آپ کسی فالوور کو نا پسند کرتے ہیں یا وہ آپ کو ٹرول کر رہا ہے تو آپ اسے بلاک کر سکتے ہیں۔
ٹوئٹر پر فالو کرنا
اگر آپ کسی صحافی، گلوکار، سیاستدان، ادارے، بینک، چینل، اخبار یا کسی بھی شخصیت کو پسند کرتے ہیں اور ان کی باتوں یا کاموں میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ٹوئٹر آپ کو یہ سہولت دیتا ہے کہ آپ ان کو فالو کر کے ان تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ میرے تجربے میں یہ آیا ہے کہ باقی تمام ذرائع کی نسبت ٹوئٹر پر جلدی جواب دیا جاتا ہے۔
ٹائم لائن
آپ جن افراد کو فالو کرتے ہیں ان کی لکھی ہوئی ٹویٹس اور آپ کی ٹویٹس آپ کے صفحے پر آتی ہیں جسے ٹائم لائن کہتے ہیں۔
ٹوئٹر پر ٹیگ کرنا
آپ کسی بھی شخصیت یا ٹوئٹر کے اکاؤنٹ رکھنے والے شخص کو ٹیگ کر سکتے ہیں۔ جس کا مطلب ہے کہ آپ ان تک اپنی بات پہنچا سکتے ہیں جو ان کے کنیکٹ یا انٹریکشن کے صفحے پر ظاہر ہو گی۔ اس ذریعے سے بہت سارے افراد مختلف سیاستدانوں اور صاحب الرائے افراد تک اپنی بات پہنچاتے ہیں اور اکثر اس کا جواب بھی دیتے ہیں۔
ٹویٹ
ٹوئٹر پر آپ کے ایک سو چالیس حروف میں اظہار رائے کو ٹویٹ کہا جاتا ہے۔
RT – ری ٹویٹ
اگر آپ کی بات کسی کو پسند آجائے اور وہ اسے اپنے فالوورز تک پہنچانا چاہتے ہیں تو وہ اس کو ری ٹویٹ کریں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کی کہی ہوئی بات زیادہ افراد تک جائے گی۔ مثال کے طور پر اگر آپ کے سو فالوورز ہیں اور ایک ہزار فالوورز رکھنے والی کوئی شخصیت آپ کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتی ہے تو آپ کی لکھی ہوئی بات ایک ہزار گیارہ ٹویٹرز تک پہنچ جاتی ہے۔
مثال کے طور پر صدر اوباما کی دوسری بار صدر کے بارے میں ٹویٹ نے عالمی سطح پر ری ٹویٹس کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
MT ایم ٹی
اگر آپ کسی کی ٹویٹ میں ردوبدل کرکے یا مختصر کر کے دوبارہ ٹویٹ کرتے ہیں تو اس سے پہلے اگر آپ ایم ٹی لگا دیں تو پڑھنے والے سمجھ جائیں گے کہ آپ نے اصل بات میں تبدیلی یا اختصار سے کام لیا ہے اور وہ اصل ٹویٹ کرنے والے کی زبان دانی اور فہم و ادراک کے بارے میں قیاس آرائیوں سے اجتناب کریں گے۔ اس سے اصل ٹویٹ کرنے والے کے جملہ حقوق بھی متاثر نہیں ہوتے۔
ٹویٹ پِن کرنا
ٹوئٹر کے حال ہی میں جاری کیے گئے نئے ڈیزائن میں آپ اپنی بہترین ٹویٹ یا ایسی ٹویٹ جسے آپ چاہتے ہیں کہ لوگ زیادہ دیر تک دیکھ سکیں کو سب سے اوپر پِن کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ پِن کرنے کا مطلب ہے کہ یہ ٹویٹ تب تک سب سے اوپر رہے گی جب تک آپ اسے ہٹائیں گے نہیں۔ اس کے نتیجے میں لوگ آپ کی ٹائم لائن پر موجود بہت سارے مواد میں سے بہتر مواد تک رسائی آسانی سے حاصل کر سکیں گے چاہے وہ کوئی ویڈیو ہو یا لنک۔
ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنا
ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے کے مطلب ہے کہ ایک موضوع یا بحث ایک ملک، خطے یا پوری دنیا میں لاکھوں لوگوں کا موضوع بحث ہو اور بیک وقت وہ اسی موضوع پر بات کر رہے ہوں۔ اس میں بحث میں شامل لفظ کا استعمال اہم ہے۔
ٹوئٹر پر ٹرینڈ ایک ملک کی سطح یا پوری دنیا میں کیا جاسکتا ہے جیسا کہ صدر اوباما کا دوسری بار انتخاب عالمی سطح پر فوری ٹرینڈ کیا تھا۔
Hash Tag – ہیش ٹیگ
اکثر جگہ پر آپ مختلف الفاظ کے ساتھ یہ # نشان دیکھتے ہیں جسے ہیش ٹیگ کہتے ہیں۔ یہ نشان کسی بھی لفظ یا مجموعہ الفاظ کے ساتھ لگا کر انہیں ٹوئٹر کے نظام میں اکٹھا کرنے میں مدد دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اکثر جب ایک بحث کا آغاز کیا جاتا ہے یا کوئی مہم چلائی جاتی ہے تو اس کے لیے ایک ہیش ٹیگ بنایا جاتا ہے اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ صارفین اس کا استعمال کریں تاکہ جاری کرنے والے کے لیے تمام ٹویٹس کو اکٹھا کرنے میں آسانی ہو۔
DM – ڈی ایم
اگر دو ٹویٹرز ایک دوسرے کو فالو کرتے ہوں تو ٹوئٹر انہیں ایک دوسرے کو ڈی ایم یا براہ راست پس پردہ پیغامات بھجوانے کی سہولت دیتا ہے جو ایک سو چالیس الفاظ میں ہوتا ہے اور ان دونوں کے علاوہ کسی اور کی رسائی اس تک نہیں ہوتی۔

مزید پڑھیں:لاعلمی کا اعتراف بھی ایک علم ہے

مزید پڑٓھیں:یورپ میں گرمی، کورونا کا بحران گہرا کر سکتی ہے

مزید پڑھیں:نیوز چینلز : نفرتوں کے نئے سوداگر

 

کے بارے میں alrazanetwork

یہ بھی چیک کریں

اوپپونے نیاسیلفی ایکسپرٹ ایف 3 پلس لانچ کیا

[ad_1] اوپپونے نیاسیلفی ایکسپرٹ ایف 3 پلس لانچ کیا پٹنہ ،2 ؍اپریل(ایس او نیوز/آئی این …

Leave a Reply

واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔