حالات حاضرہ

یہاں تو روز کتنی عائشاؤں کے ارمان سوسائڈ کر رہے ہیں!!

Aisha-Suicide

جہیز جیسی بلا کو بڑھاوا دینے میں سماج پہلے خود ذمہ دار ہے۔پھر اس کے بعد سماج کے ٹھیکیدار۔اب جس جس کے پاس سماجی ٹھیکیداری ہے وہ ذمہ دار ہے۔خواہ وہ مولوی برادری ہو، پیران خانقاہ ہوں یا سیاسی و سماجی رہنمایان۔ان سب کی ذمہ داری تھی کہ سماج کے لیے اچھے حالات پیدا کرتے مگر ان کی رئیس گیری و داماد بنائی کی جہیز لٹاؤ چکی میں تنگ حال غریب پس رہے ہیں۔یہ اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں بالکل ناکام رہے۔

Read More »

مسلم تھنک ٹینکس:اہمیت اور تقاضے(2)

Muslim-think-Tanks

تھنک ٹینک کو جدید و سہل ترین مثالوں سے اس طرح سمجھا جا سکتا ہے کہ کرکٹ میں ایک گیند باز بطور کھلاڑی صرف بالنگ پہ توجہ دیتا ہے۔مگر بلے باز کو کیسے آؤٹ کرنا ہے،کب آؤٹ کرنا ہے،گیم کیسے اپنے پالے میں رکھنا ہے۔کب کونسی گیند ڈالنی ہے یہ سوچنا تھنک ٹینک کا کام ہے۔یہ ٹینک باریکی سے بلے بازوں کی کمزوری کا مطالعہ کرتا ہے پھر بالر کو اسی گیند کی پریکٹس کرواتا ہے۔اور رزلٹ %90 موافق آتا ہے۔جس ٹیم کا تھنک ٹینک جتنا موثر ہوتا ہے اس کی کامیابی کے چانسیز بھی اتنے ہی زیادہ ہوتے ہیں۔

Read More »

بھارت میں مسلمانوں کی خستہ حالی اور اسکا تدارک

بھارت کا مسلمان

ویسے تو آزادی ہند کے بعد ہندوستان میں مسلمانوں کی زبوں حالی کی داستان کافی طویل ہے، لیکن یہ حقیقت بھی ناقابلِ تردید ہے کہ ہندوستان کی جمہوری تاریخ میں اس سے خراب حالات شاید انگریزوں کے دور میں بھی پیدا نہیں ہوئے تھے جو حالات بی جے پی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد پیدا ہوئے،ہندوستان کے آئین میں دفعہ 25 سے 28 تک تمام شہریوں کو مذہبی آزادی تفویض کی گئی ہے دفعہ 25 تمام شہریوں کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کی مکمّل چھوٹ دیتی ہے،

Read More »

کووڈ ویکسین کی حلت و حرمت کا مسئلہ

covid-vaccine

انگریزی کی ایک کہاوت ہے Necessity is the mother of invention اس کی تفہیمی وسعت سے مستفاد ہے کہ انسانی ضرورت ہی ہر ایجاد و دریافت کی جننی(ماں) ہے۔ضرورت پڑی جبھی تو ویکسین کی کھوج شروع کی گئی۔مطلب انسانی ضرورت کو بہت اہمیت حاصل ہے دنیا میں بھی دین میں بھی۔اور ایک خدائی مذہب کو اتنا دریا دل ہونا ہی چاہیے کہ وہ انسانی اقدار و ضرورات کے پیش نظر لچک اختیار کرے۔

Read More »

نشہ کی طرح جلد نظر آئیں گے موبائل کی لت چھڑانے کے مراکز!!

موبائل کی لت چھڑانا

سائنسی ایجادات،دریافت نے ایک مختصر دورانیے میں ہمارا تصور کائنات بدل کر رکھدیا ہے۔ صرف ایک سوبرس پہلے لوگوں کو یہ معلوم نہیں تھا کہ وراثت اگلی نسلوں کو کیسے منتقل ہوتی ہے،یا ایک خلیہ، سیل(چھوٹاجوزف دار خانہ،حیاتیات،انگ:cell) کیسے تقسیم ہوکر پورا جاندار بن جاتا ہے۔انسانوں کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ” ایٹم” کی اندرون ساخت بھی ہوتی ہے

Read More »

نئے کسان قانون (New Form Laws 2020): مضر یا مفید!!

New-Form-Laws 2020

بھارت میں کسانوں کو زرعی پیداوار کی فروخت کے سلسلے میں ایک خاص طریقہ کار سے گزرنا پڑتا تھا، کسانوں کے لیے طے شدہ اے پی ایم سی مارکیٹ کے احاطوں سے باہر زرعی پیداوار فروخت کرنے پر پابندیاں عائد تھیں تاکہ کسانوں کو مہاجنوں اور دلالوں کے استحصال سے محفوظ رکھا جاسکے، سرکار زرعی پیداوار کی ایم ایس پی یعنی کم سے کم امدادی قیمت(Minimum Support Price) جاری کردیتی تھی تاکہ کسان کا نقصان نہ ہو اور ہر ریاست کے اے پی ایم سی مارکیٹ سے متعلق الگ الگ قوانین تھے نیز بین ریاستی زرعی پیداور کی فروخت پر پابندی تھی۔

Read More »

کیا ہیں نئے زرعی قوانین؟؟ اور کس قدر ہلاکت خیز ثابت ہوں گےکسان اور معیشت کے لیے؟؟

New Farm Low 2020

انڈین پارلیمان نے ستمبر 2020ء کے تیسرے ہفتے میں زراعت کےمتعلق یکے بعد دیگرے تین بل متعارف کراے جنھیں فورا قانونی حیثیت دے دی گئی۔ ان میں ایک زرعی پیداوار اور تجارت اور کامرس قانون 2020ء ہے جبکہ دوسرا کسان(امپاورمنٹ اور پروٹیکشن empowerment and protection) زرعی سروس قانون 2020ء ہے جس میں قیمت کی یقین دہانی اور معاہدے شامل ہیں۔تیسرا قانون ،ضروری اشیاء ( ترمیمی) قانون ہے۔

Read More »

کسانوں کااحتجاج ہم سے کچھ کہہ رہاہے! 

Farmer Protest in India

آج ہم اپنے ملک عزیز ہندوستان میں جس طرف بھی نظر اٹھا کر دیکھتے ہیں تو ہر طرف غریب، کمزور، لاچار، چاہے وہ پڑھے لکھے ہوں، یا ان پڑھ ہوں، عوام ہوں یا خواص ہوں، علماء ہوں یا ٹیچر ہوں، کسان ہوں نوجوان ہوں، ہر کوئی آج پریشان حال اور تنگدستی کی زندگی جینے پر مجبور ہیں، اور 2014 سے اب تک ہندوستان کا نقشہ اور ہندوستان میں رہنے بسنے والوں کے چہرے کا جغرافیہ ہی بدل گیا، اور آج ملک سماجی، سیاسی اور معاشی طور پر کھوکھلا ہوتا نظر آرہاہے، ذات پات، مذہب اور مذہب کے نام پر زہر گھول کرلوگوں کو ڈرانے دھمکانے کا کام کیا جارہا ہے۔

Read More »

ٹھنڈ سے فوت ہونے والے امام کی موت کا ذمہ دار کون؟

Imam-ki-Maut

امت مسلمہ کے لیے کل سوشل میڈیا کی وساطت سے ایک ایسی خبر پر نظر پڑی جس کو دیکھ کر پورا وجود سکتے میں آگیا، وہ کون سی خبر ہے؟ اس روح فرسا خبر کو آپ لوگوں نےبھی پڑھا اور سنا ہوگا، پورے سوشل میڈیا پر اس کو دودن سے وائرل کیا جارہا ہے، وہ کون سی خبر ہے؟ تو آئیے میں بتاتا ہوں آپ کو ایک مدرسہ کے فارغ التحصیل، صاحب جبہ و دستار، قوم کی امامت و قیادت کرنے والے ایک ایسے شخص کی داستان ہے جس نے اپنی زندگی کے بیشتر لمحات کو دین حنیف کی خدمت کے لیے وقف کردیا تھا

Read More »

لو جہاد! حقیقت یا فسانہ

Love-Jihad

آرایس ایس ،وشوہندوپریشداوران کے بطن سے جنم لینے والی بی جے پی کی اسلام اورمسلم دشمنی اب کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں رہی ،آئے دن ہندوجاگرن منچ ،ہندومہاسبھا،بجرنگ دل اورہندویوواواہنی جیسی ان کی ذیلی انتہاپسندتنظیمیں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف زہرافشانی کرتی رہتی ہیں، اس کے لئے اگر انھیں کوئی چھوٹی سی بھی وجہ مل جائے توپھرکیاکہنے ! نہیں تویہ کوئی بھی من گڑھت کہانی بنالیتی ہیں اورمسلمانوں کے خلاف اپنی اشتعال انگیزی کے ذریعہ ملک کی پرامن فضاکومسموم کرنے کی مذموم کوشش میں لگ جاتی ہیں۔

Read More »
واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔