حالات حاضرہ

بد عنوان (corrupt) نیتا، جمہوریت کے چیمپیئن، دیکھیں قسمت کا کھیل!

Corrupt politician

دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک،پریشان عوام ہمارا پیا ر املک ہندوستا ن 1947 میں آزاد ہوا تمام مذاہب وتمام ذات،برادری کے لوگوں نے قربانیاں دیں،اپنا قانون، اپنی جمہوریت کے باوجود آج ملک میں بہت زیادہ بے چینی بدامنی پائی جارہی ہے۔ طرح طرح کے ظالمانہ، قانونوں کو لاکر اپنی من مانی کی جارہی ہے، اس سے زیادہ تشویش ناک بات یہ ہے کہ ان کالے قانونوں کے خلاف عوام کا جو حق ہے” احتجاج” کا ہے اس کو بھی بزورطاقت دبایا جارہا اور چھینا جا رہاہے۔،caa,nrc,npr, اور جو کسانوں کے لیے نیا بل پاس ہوا ہے،

Read More »

اپنے کو اچھا ثابت کرنے کے لیے کیا دوسروں کی بُرائی کرنا ضروری ہے؟

Hafiz Hashim

ذہب اسلام نے تمام انسانوں کو زندگی گزار نے کا طریقہ بتایا، اسلام دین فطرت اور دین انسانیت ہے، اس کی تمام تعلیمات انسانی فطرت(By Nature )کے عین مطابق ہیں۔ اسلام کو دنیا کے تمام مذاہب میں اس لحاظ سے ایک امتیازی( وہ حقوق جو کسی خاص شخص یا جماعت کو حاصل ہوں) حیثیت ومقام حاصل ہے کہ اس کے سوا دنیا کے دیگر مذاہب اور تہذیبیں ایسا ضابطۂ حیات پیش کرنے سے قاصر ہیں،جس میں انسان کی ا نفرادی زندگی سے لے کر پور ے انسانی معاشرے کی اصلاح( اخلاق وخیالات کی برائیاں دور کرنا،یا صحیح راستے پر ڈالنا) کی ضمانت دی گئی ہو۔

Read More »

کیا اس وقت قوم کو غیر ضروری مدارس و مساجد کی تعمیر سے زیادہ اسکول،کالج اور ہاسپیٹل کی ضرورت نہیں؟؟

مدارس ومساجد

میرا ایک ۱۳ سالا بھتیجا ہے جسے حافظ بننے کا بڑا شوق تھا میں اس کے جذبے و لگن کو دیکھ کر اسے قاری صاحب کہنے لگا تھا۔دینی تعلیم کی طرف اس کے جھکاؤ کو دیکھتے ہوئے اپنے ہی علاقے کے ایک درگاہی مدرسے میں داخلہ کرا دیا گیا۔مگر مدرسین کی بے جا سختی و جلادانہ رویے کی وجہ سے مدرسہ چھوڑ کر بھاگ آیا۔اب لاکھ سمجھانے بجھانے کے باوجود وہ مدرسہ جانے کو تیار نہیں تھا۔تھک ہار کے اسے اسکول بھیجنے کا سوچا۔میرے بھیا مالی اعتبار سے مضبوط تھے اس لیے آر ایس ایس آپریٹیڈ ایک مہنگے اسکول میں اس کا داخلہ کرا دیا گیا اور ہاسٹل میں رہ کر تین سال تک پڑھائی کرتا رہا۔

Read More »

بدلتے سیاسی ماحول میں مسلمان کیا کریں؟

siyasi-mahaul

حیدرآباد بلدیہ انتخاب میں بی جے پی نے لمبی چھلانگ لگائی ۔پچھلے انتخاب میں چار سیٹ جیتنے والی پارٹی اس بار 48 تک پہنچ گئی۔اس الیکشن کے بعد باشعور طبقے کو کچھ چیزوں کے بارے میں اپنی غلط فہمی دور کرلینا چاہیے اور کچھ چیزوں کو فراخ دلی کے ساتھ قبول کرلینا چاہیے۔ابھی تک ایک بڑا طبقہ اس غلط فہمی میں مبتلا ہے کہ بی جے پی ہر الیکشن ای وی ایم کی بدولت جیت جاتی ہے۔

Read More »

اسلام کمزور نہیں، آپ کا مطالعہ کمزور ہے!!

اسلام

اسلام دین فطرت ہے۔ اس کے تمام احکام و فرامین فطرت سلیمہ کے عین مطابق، اور اس کے جملہ اصول و ضوابط فطرت سلیمہ کے عین موافق ہیں۔ اسلام ہی ایک ایسا دین ہے، جو زندگی کے تمام شعبہ جات میں مکمل رہنمائی کرتا ہوا نظر آتا ہے۔ زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں ہے ، جس میں اسلام کے واضح احکام اور روشن تشریحات موجود نہ ہوں۔ ولادت سے لے کر وراثت تک، بلکہ قبل ولادت سے لے کر بعد تجہیز و تکفین تک کے جملہ مسائل اور ان کا حل، جملہ ضروریات اور ان کی تکمیل کی چیزیں، سب کچھ اسلام نے ایسے واضح انداز میں بیان کر دیا ہے، کہ جس کی کسی بھی مذہب میں نظیر نہیں۔

Read More »

ایک کرے تو "لوجہاد”دوسرا کرے تو "گھر واپسی”، کہاں سے آتا ہے اتنا دوغلاپن!!

Love Jihad

اگر لوجہاد کی یہی حقیقت ہے جس سے لوجہاد متعارف ہوا ہے تو جان لیں کہ مذہبِ اسلام کی انسانیت نواز تعلیمات اورمسلمانوں سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے لوجہاد اور اسلام ایک دوسرے کی ضد ہیں _اسلام کی امن پسند تعلیمات اور جبر و تشدد سے متعلق زاویہ نظر یہ ہے کہ بنیادی طورپر اسلام میں جبر و زبردستی نام کی نہ کوئی چیز ہے اور نہ اس کی گنجائش ہے اگر ایسا ہوتا تو پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ و سلم فتحِ مکہ کے وقت اپنے ماننے والوں یہ حکم دیتے کہ اسلام مخالف قبائل پر دباؤ ڈالا جائیں تاکہ وہ اسلام قبول کرلیں لیکن محسنِ انسانیت صلی اللہ علیہ و سلم نے ایسا کبھی نہیں کیا

Read More »

اورکتنےجلوس۔۔۔۔؟؟

اور کتنے جلوس

ہر چیز میں عید منانے والے اور جلوس کی شروعات کرنے والے یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ آج قوم کو جلوس کی نہیں تعلیم کی ضرورت ہے جتنا پیسہ جلوس میں خرچ ہوگا اس سے ایک ایک کرکے سیکڑوں اسکول قائم کیے جاسکتے ہیں۔ مگر افسوس! آج ہم جلوس غوثیہ نکالیں گے کل لوگ جلوس چشتیہ اور پھر جلوس وارثیہ، سہروردیہ، نظامیہ، مینائیہ؛ الغرض: ہر سلسلہ کا مرید اپنے اپنے پیر کا جلوس نکالے گا۔

Read More »

ہنگامہ ہے کیوں برپا……!! ایوان سیاست میں؟؟؟

اسدالدین اویسی

مین اسٹریم میڈیا سے لے کر سوشل میڈیا تک ہر طرف اویسی کی بنگال سیاست میں انٹری کو لے کر گھماسان مچا ہے۔سیاسی تجزیہ نگاروں کے پینلس مختلف چینلوں پر اپنی مختلف آرا سے سیاسی گلیاروں پر راج کرنے والوں کی نیند خراب کیے ہوۓ ہیں۔کچھ چھٹ بھیے نیتا جن کی دکان پارٹیوں کی نذر و نیاز سے چلتی ہے وہ تو اور بھی نالاں و پریشاں دکھ رہے ہیں۔اویسی کے آنے سے کسے فائدہ پہنچے گا کسے نقصان ہوگا، اب یہ سوال سرے سے بے معنی ہوجاتا ہے۔سیاسی تجزیہ نگاری کا منصفانہ و غیر جانبدارانہ نظریہ یہ ہے

Read More »

یومِ اطفال ہندوستان کی عظیم ثقافت کا گہوارہ!

یوم اطفال

 یومِ اطفال منانے کا مقصد بچوں میں تعلیم، صحت، تفریح اور ذہنی تربیت کے حوالے سے شعوروآگہی کو اجاگر کرنا ہے تاکہ دنیا بھر کے بچے مستقبل میں معاشرے کے بہترین شہری بن سکیں۔ بہت سے اسکولوں میں بچوں کو ان کے حقوق سے آگاہ کرانے کے لیے خصوصی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ اساتذہ اپنے طلبا میں تحریک پیدا کرتے ہیں کہ وہ سوچیں کس طرح وہ بچے خود کو تعلیمی و سماجی لحاظ سے بہتر بن سکتے ہیں۔ اس دن تقریریں کی جاتی ہے، مختلف قسم کے مقابلوں کا اہتمام کیا جاتا ہے اور بچوں میں انعامات تقسیم کیے جاتے ہیں۔

Read More »

آزادی رائے یا تہذیبی تصادم؟

azadiye-raye

پیغمبر اسلام نے سب سے پہلے آزادی اظہار رائے کا تصور پیش کیا۔آپ ﷺ نے فاران کی چوٹی سے اعلان نبوت کرتے ہوئے اپنے بارے میں اہل مکہ سے رائے طلب کی تھی۔اس سے پہلے ہر شخص کو آزادی رائے کا حق حاصل نہ تھا۔لیکن حضور ﷺ نے عملی طور پر ہر شخص کو آزادی رائے کا حق دیا۔صلح حدیبیہ کے موقع پر کفار مکہ کے

Read More »
واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔