Tag Archives: الرضانیٹورک

اعلی حضرت فاضل بریلوی:علوم وفنون کے بحر بیکراں

حضور اعلی حضرت علیہ الرحمہ والرضوان کی ذات وہ فرد فرید ہے جنھوں نے اپنی پوری زندگی امت مسلمہ کو باغیان اسلام کی ریشہ دوانی اور ان کے دام تزویر سے بچانے کے لیے اپنی علمی و فکری و فقہی و قلمی توانائی صرف فرمائی ، وہ اعلی حضرت جنہوں نے اپنے نوک قلم سے اس دور میں جنم لینے والے فتن و مفاسد کا قلع قمع فرمایا، اور ناموس رسالت پر شب خون مارنے والے شرپسند عناصر کی کلک رضا سے ایسی ضرب کاری لگائی

Read More »

فاضل بریلوی کی محیرالعقول شعری جہات

اردو شاعری میں جن شخصیات سے میں حد درجہ متاثر ہوں وہ ہیں علامہ اقبال اور فاضل بریلوی۔۔۔اس کی بنیادی وجہ یہ رہی کہ انہوں نے خود کو کسی لیلی‌‌‌ یا شیریں کے نین نقش، لب و رخسار، کاکل شب آشنا و گردن صراحی نما کی تصویر کشی میں گم نہیں کیا۔بلکہ ایک نے اپنی شاعری سے قوم کے مردہ جسم میں قیسانہ طور پر جان ڈالنے کی تحریک چلائی تو دوسری نے مسلمانوں کے قالب مظلم میں عشق سرمدی کی شعاعیں بکھیرنے کے لئے فرحادانہ تیشہ بکف، اندھیروں سے لڑائی لی۔

Read More »

اعلی حضرت اور ذکر خدا عزو جل!!

ایک صوفی بزرگ فرماتے ہیں کہ جس کے بارے میں یہ جـاننا ہو کہ وہ کتنا بڑا اللہ والا ہے اس کے پاس بیٹھو اس کی باتیں سنوں جس کی مجلسوں میں جس کی باتوں میں جتنا زیادہ اللہ کا نام آئیگا سمجھ جاؤ کہ وہ اتنا ہی بڑا اللہ والا ہے الحمد للہ جب میں اعلی حضرت کو پڑھتاہوں تو معلوم ہوتا ہے کہ کوئی مجلس ان کی ایسی نہیں جو ذکر اللہ سے خالی ہو ان کی تصنیف کا کوئی صفحہ ایسا نہیں جو اللہ کے ذکر سے خالی ہو ہر صفحے پر "سبحان اللہ " الحمد للہ"بحمد اللہ "و بااللہ توفیق"بفضلیہ تعالی"بعون الملک الوھاب"

Read More »

امام احمد رضا ایک عظیم علمی شخصیت 

چودہوں صدی ہجری کے اوائل میں اُفق عالم پر طلوع ہونے والا ایک عظیم علمی آفتاب جس نے اپنی ضو بار کرنوں سے اکناف عالم کو منور ومجلی کردیا، اہل باطل کی جانب سے چلائے گئے طوفانوں کے لاکھ دھول ڈالنے کے باوجود جس کی تابناکی میں ذرہ بھر بھی کمی نہ ہوئی بلکہ مزید نکھرتی اور سنورتی گئی وہ عظیم علمی شخصیت، اعلی حضرت، امام اھل سنت، مجدد دین وملت، حضرت علامہ ومولانا مفتی الحاج الشاہ امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ والرضوان کی ہے ۔

Read More »

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قادری تاریخ کی روشنی میں!

تاریخ کاہر دور شاہد ہے کہ حق پرست علماء و عرفاء نے دین متین کے خلاف اٹھنے والے ان بے ہنگم فتنوں کا سر کچل کر رکھ دیا۔ یہی وجہ ہے کہ دین آج تک محفوظ ہے۔ لیکن ان فتنوں کو پیدا کرنے والے،انہیں ہوا دینے والے فنا کے گھاٹ اتر گئے، اور کسی کو یہ بھی نہیں معلوم کہ ان کی راکھ اڑ کرکس شمشان گھاٹ میں دفن ہوئی۔ جبکہ دین حق کی حفاظت کرنے والے اس برگ وبارکو اپنی رگوں کے خون سے سیراب کرنے والے محافظین رحمت حق کے جوار میں آباد ہیں اور لوگوں کے دلوں پر حکومت کررہے ہیں ۔

Read More »

نذرانۂ عقیدت در بارگاہ حضور حفیظ ملت علیہ الرحمۃ والرضوان

ملک نیپال بھی ایک ایسا ملک ہے جہاں ہزاروں اولیا موجود ہیں بعض کی شہرت ہے بعض مخفی یہاں بھی ایک سے بڑھ کر ایک اولیا علما صلحا فقہا پیدا ہوے اور ہوتے رہیں گے انہیں فقہا علما میں نیربرج خطابت منبع فصاحت و بلاغت مصدر رشد و ہدایت مناظر اہلسنت قاطع کفروضلالت فداے جیش ملت تلمیذ ارشد حضور شیر نیپال مصلح قوم وملت نازش فقہاہت مقتداے اہلسنت حضرت علامہ مولانا الحاج الشاہ مفتی عبدالحفیظ رضوی مصباحی

Read More »

کورونا کال میں اندیشہ وخوف سے بھرا سفر

کورونا کال میں اندیشہ وخوف سے بھرا سفر تحریر: حافظ محمد ہاشم قادری مصباحی جمشید پور مولائے رحیم وکریم نے اتنی وسیع وعریض دنیا بنائی ہے اور اس میں طرح طرح کی نعمتیں پیدا فر مائی ہیں، جس کا احاطہ انسانوں کے بس سے باہر ہے۔ کہیں زمین سے تیل …

Read More »

…..آخر انصاف اپنے انجام کو پہنچا !!

سی بی آئی کی خصوصی کورٹ نے 30 ستمبر 2020 کو بابری مسجد انہدام کے جملہ "ملزمین" کو بری قرار دے دیا اس طرح 1949 سے شروع ہوا "عدالتی انصاف" اپنے انجام کو پہنچ گیا۔71 سال کے اس سفر میں بابری مسجد نے "انصاف" کے نئے نئے رنگ دیکھے۔1528ء میں تعمیر ہونے والی مسجد میں 1949 تک بلا ناغہ نمازیں ادا کی جاتی رہیں۔ برطانوی راج میں پہلی مرتبہ 1885 میں رگھبیر داس نامی شخص نے "سب جج" کی عدالت میں مسجد سے سو قدم کے فاصلے پر مندر کی اجازت مانگی جسے رد کردیا گیا۔

Read More »

بِہار الیکشن: ووٹروں کی سوجھ بوجھ کا امتحان

بِہار اسمبلی انتخاب میں اس بار پارٹیوں اور گٹھ بندھنوں کی بَہار ہے۔ ایک طرف جے ڈی یو/ بی جے پی گٹھ بندھن ہے تو دوسری جانب کانگریس، آر جے ڈی اور کمیونسٹوں کا مہا گٹھ بندھن ہے۔ اس کے علاوہ اسدالدین اویسی ، پپّو یادو اور اوپیندر کشواہا نے بھی اپنا اپنا گٹھ بندھن بنا لیا ہے۔

Read More »

*خواتین اور بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی  : عبرتناک اور فوری سزا ہی مسئلے کا حل

’خواتین اور بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مرتکب عبرتناک سزا کے مستحق ہیں‘ انہیں سرعام پھانسی دی جانی یا جنسی طور پر ناکارہ بنا دیا جانا چاہئے تاکہ وہ عبرت کا نشان بن جائیں‘‘۔ ان خیالات کا اظہار تنظیم پیغام صبحِ ادب کانپور کے قومی ترجمان قاری محمد شہود رضا رضوی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔۔پوری قوم کو ہلا ڈالنے والے ہاتھرس جنسی درندگی کے حالیہ واقعے پر شدید صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

Read More »
واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔