تازہ ترین

مزید خبریں

اساتذۂ مدارس اورنظماء کی بےاعتنائیاں

مدارس اسلامیہ

اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں، ان کی محنت و کاوش سے بہت سارے ہیرے، جواہرات وجود میں آتے ہیں۔ اگر یہ محنت نہ کریں اور تساہلی سے کام لیں تو ہمیں ہیرے جواہرات نہیں ملیں گے۔ بلکہ نکمے اور ناکارے وجود میں آئیں گے۔ اگر قوم کو اچھے اور صالح افراد مل رہے ہیں

Read More »

لمحۂ فکریہ، لمحۂ فکریہ اور لمحۂ فکریہ!!!

lamha

مضمون کی سرخی سے آپ کو یہ احساس ہوتا ہو کہ آخر ایسی سرخی کیوں لگائی گئی تو دراصل بات یہ ہے کہ اکثر و بیشتر ایسے مضامین نظر سے گذرتے ہیں کہ جن کی سرخیوں کے نیچے باریک شکل میں لکھا ہوتاہے کہ لمحۂ فکریہ،، تو ضرورت یہ محسوس کی گئی کہ ایک مضمون کی سرخی ہی لگا دی جائے لمحۂ فکریہ کے نام سے پھر وہ سارے حالات اور سارے مناظر بیان کئے جائیں کہ جو طریقہ اپنا کر پہلے کامیابیاں حاصل ہوا کرتی تھیں

Read More »

زکوٰۃ : تزکیۂ مال کے لئے رازہاے سربستہ!

Zakat-1

زکوٰۃ در اصل اس صفت ہمدردی اور رحم کانام ہے جو ایک مالدار مسلمان کے دل میں دوسرے حاجتمند مسلمان کے ساتھ فطرتاً موجود ہے یا یوں کہہ لو کو آپس میں مسلمانوں کے درمیان ہمدردی اور باہم ایک دوسرے کی مخصوص مالی امداد اور اعانت کا نام زکوٰۃ ہے،لیکن اصطلاح شریعت میں زکوٰۃ مال کے ایک حصہ کا جو شریعت نے مقرر کیا ہے،مخصوص مسلمان فقیر کو مالک کردینا ہے۔

Read More »

علم کا پہاڑ گر گیا: یعنی مصنف ”مجاہد ملت کا حرف حقانیت“موت کی آغوش میں!!

ashiqurrahman

26اپریل 2021ء بروز دوشنبہ مجاہد ملت کی عظیم علمی یادگار ماہر ہفت لسان، مناظراہل سنت، شہنشاہ تدریس، بقیۃ السلف حضرت علامہ مفتی محمد عاشق الرحمن حبیبی اس دارالفنا کو چھوڑ کر دار البقا کی طرف کوچ کر گئے، واقعی آپ ع ــمدتوںرویاکریں گےجام وپیمانہ تجھے۔

Read More »

ہر شہر جس نے شہر خموشاں بنادیا!!

کورونا وائرس

شاید ہندوستان کی تاریخ میں ایسا آشوبناک دور چشمِ فلک نے پہلی بار دیکھا ہوگا، جب قبرستان میں جگہ اس قدر تنگ ہو گئی کہ دو گز زمین ملنا بھی مشکل ہو گیا اور حالت یہ بن گئی کہ ایک ہی قبر میں کئی کئی مردے دفنانے پر لوگ مجبور ہو گئے ، شمشان گھاٹ میں لاشوں کو جلانے کے لیے لکڑیاں کم پڑ گئیں ، میت کی آخری رسومات ادا کرنے کے لیے قبرستان اور شمشان کے باہر گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے ، سہمی ہوئی انسانیت اسطرح سانسوں کے درمیان الجھ گئی ہے کہ پلک جھپکتے ہی کب کس کے مرنے کی خبر آ جائے، کب

Read More »

رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی اہمیت وفضیلت!!

Ramadhan

نبئِ رحمت صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلّم نے تیس شعبان کو رمضان کی آمد پر جو تاریخی خطبہ ارشاد فرمایا تھا اس میں آپ صلّی اللّٰہ علیہ وسلّم نے یہ بھی کہا تھا کہ "یہ وہ مہینہ ہے جس کا پہلا عشرہ رحمت ہے، درمیانی عشرہ مغفرت ہے اور آخری عشرہ جہنم کی آگ سے آزادی کے ساتھ خاص ہے۔"

Read More »

سردانا کی کورونائی موت کے بعد کا منظرنامہ

Rohit Sardana

کہا جاتا ہے کہ ٹی وی چینلوں پر ہندو مسلم کا لپھڑا کھڑا کرنے والا پہلا شخص روہت سردانا ہی تھا۔وہی روہت سردانا کورونا کی بھینٹ چڑھ گیا۔یعنی اس کے سارے فرقہ وارانہ دنگلوں میں دھرم کا بھانگ چڑھا کر تال ٹھونکنے والے اب نہیں دکھیں گے۔جی ہاں وہی کورونا جس کی آڑ میں پوری میڈیا برادری نے مسلمانوں کو زیرو ڈاؤن کرنے کے لیے اپنا سارا زور لگا دیا تھا۔

Read More »

ماہ رمضان اور روزے کے فوائد

Mahe Ramzan

رمضان یہ وہ مقدّس مہینہ ہے کہ جس کی شب و روز کی ہر ساعت نورِ عبادت سے روشن و منوّر ہے- اس ماہ متبرّک کی سب سے اہم ترین، اور عظیم عبادت یہ ہے کہ اس مہینے کے دنوں میں اللہ عزّ و جلّ کے لئے روزہ رکھنا ہے- شرعی اصطلاح میں صبحِ صادق سے غروبِ آفتاب تک قصدا کھانے پینے اور نفسانی خواہشات کی تکمیل سے باز رہنا کا نام روزہ ہے- روزہ اسلامی ارکان میں سے ایک مہتم بالشان رکن اور عظیم عبادت ہے-

Read More »

ماہ رمضان اور روزے کے فوائد

ماہ رمضان اور روزے کے فوائد

رمضان کریم کا متبرّک مہینہ اپنی ذات میں ان گنت رحمتوں، برکتوں، سعادتوں اور نوازشات کے ذخائر و انبار لیے ہوئے سایہ فگن ہے- الحمد للہ! اس متبرّک مہینے کی رحمتوں، سعادتوں اور برکتوں سے ہم مستفیض و مستنیر ہو رہے ہیں-

Read More »

اصحاب بدر کا پیغام امت مسلمہ کے نام

اصحاب بدر کا پیغام امت مسلمہ کے نام

اسلامی تاریخ کے سنہرے اوراق ایسے لا تعداد مجاہدین اسلام کی داستانوں سے بھرے پڑے ہیں، جنھوں نے اسلام کی روشنی اقصائے عالم میں پھیلانے کے لیئے اپنے بے پایاں جذبات میں بلند ہمتی اور دقیقہ رسی کے باعث اپنے گھربار کو چھوڑا،

Read More »

آہ! ایک عظیم فقیہ ہم سے رخصت ہوا،

آہ! ایک عظیم فقیہ ہم سے رخصت ہوا،

مبلغ اسلام مناظراھل سنت پیر طریقت جلالۃ الفضل والکمال حضرت علامہ الشیخ مفتی عبدالحلیم صدیقی اشرفی رضوی ناگپوری سرپرست دعوت اسلامی و بانی جامعہ ضیائیہ فیض الرضا ددری سیتا مڑھی بہار رحمہ اللہ الرحمن الرحیم کے وصال سے اھل سنت و جماعت کا بظاھربڑا خسارہ ھے۰

Read More »

خدا غارت کرے ایسی خانقاہیت اور گروہیت کو

خدا غارت کرے ایسی خانقاہیت اور گروہیت کو

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــپہلے نظام خانقاہی سر تا پا روحانی ہوا کرتا تھا۔اس پر جنید و بایزید اور شبلی و سقطی کا رنگ غالب ہوا کرتا تھا۔لوگ وہاں جاکر خدا بھی پاتے تھے اور خدائی بھی۔وہاں کسی کی ان دیکھی نہیں ہوتی تھی۔حقداروں کو ان کا حق پہلی فرصت میں مل جایا کرتا تھا۔چاہے وہ خانقاہ سے جڑے ہوں یا باہر سے ہوں۔

Read More »

رمضان المبارک:خیروبرکت اور نیکیوں کامہینہ

رمضان المبارک:خیروبرکت اور نیکیوں کامہینہ

بلاشبہ ماہ رمضان المبارک اہل ایمان کے لیے بڑاہی بابرکت اور رحمتوں بھرا مہینہ ہے۔یہ ماہ عظیم نیکیوں کا موسم اور خیروبرکت سمیٹنے کا مہینہ ہے، اس ماہ معظم میں مومن کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے۔ نیکیوں کے ثواب میں اور دنوں کی بہ نسبت اضافہ کر دیا جاتا ہے۔

Read More »

وبائیں اور اسلام کا نقطہ نظر

وبائیں اور اسلام کا نقطہ نظر

640 عیسوی کا واقعہ ہے۔ سنہ ١٧ ہجری کے آخری مہینے تھے۔ امیر المؤمنین حضرت عمر فاروق (رضی اللہ تعالی عنہ) کے دور حکومت میں ملک شام ، مصر اور عراق میں ایک خطرناک وبا نمو دار ہوئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے ،

Read More »
واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔